ملک کے کسی حصے میں حکومتی رٹ نہیں ،، یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی: مولانا عبدالغفور حیدری
کراچی: اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی، فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کے کسی حصے میں حکومتی رٹ نہیں، سندھ کے کچے میں آئے روز ڈاکو لوگوں کو اٹھاکر لے جاتے ہیں، بلوچستان میں قومی شاہراہ بند کرنا چاہیں تو انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے جعلی انتخابات کے نتیجے میں مستحکم حکومتیں نہیں آئیں، انتخابات میں کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا جاتا ہے۔ حکومتی عہدیدار اعتراف کر چکے ہیں کہ حکومت نہیں چل رہی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں، اسے وقتی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، طاقت کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کو دیکھ کر انہیں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پاکستانی حکمرانوں نے مسلط کیا ہے، مہنگائی میں کمی سے متعلق مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔







































Visit Today : 182
Visit Yesterday : 577
This Month : 5432
This Year : 53268
Total Visit : 158256
Hits Today : 1390
Total Hits : 709389
Who's Online : 1



















