لاہور: ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ کہ بہاولنگر واقعہ افسوسناک ہے۔ پنجاب حکومت نے واقعہ کے حقائق جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیئےمحکمہ داخلہ کے ساتھ ساتھ ریاستی سکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مفاد پرستوں کو پاکستان کی خدمت کرنے والی تمام افواج کے درمیان موجود اتحاد اور تعاون کے جذبے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔