خطے میں جاری کشیدہ صورتحال: متحدہ عرب امارات نےاپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر فوری پابندی عائد کر دی
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یو اے ای کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ علاقائی پیش رفت اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان ممالک میں موجود ہوں تو فوری طور پر واپس آ جائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اسی مقصد کے تحت یہ احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مختلف ممالک اپنی سفری پالیسیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر خطے میں سفری اور سفارتی سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔







































Visit Today : 462
Visit Yesterday : 0
This Month : 462
This Year : 64181
Total Visit : 169169
Hits Today : 2864
Total Hits : 874678
Who's Online : 11




















