یوم مزدور پر آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا محنت کشوں کو خراج تحسین،،بااختیار محنت کش پائیدار قومی طاقت کی بنیاد قرار
اسلام آباد: آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے کاروباری برادری، صنعتکاروں اور متعلقہ فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی محنت کش افرادی قوت کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔ یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جو قوم اپنے مزدوروں کا تحفظ کرتی ہے، وہ اپنے مستقبل کا تحفظ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو بااختیار بنانا پائیدار قومی طاقت کی بنیاد ہے۔ صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی محنتی معیارات کو برقرار رکھنے اور کام کی جگہ پر بنیادی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، جن میں منصفانہ اجرت، سماجی تحفظ، جبری مشقت اور کم سن بچوں سے مشقت کا خاتمہ اور امتیازی سلوک کا خاتمہ شامل ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقات کی قربانیاں زندگی کو رواں دواں رکھتی ہیں اور یہی بےلوث جفاکش معاشرے کے سب سے بڑے اعزاز کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدور اور ہنرمند افراد اندرون و بیرون ملک پاکستان کی قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دار ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سمندر پار مقیم لاکھوں پاکستانی محنت کش قومی صلاحیت اور ملکی اساس کے سفیر ہیں، اور ان کی محنت سے کمائی گئی قیمتی زرمبادلہ ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنرمندی اور پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔





































Visit Today : 237
Visit Yesterday : 0
This Month : 237
This Year : 63956
Total Visit : 168944
Hits Today : 1001
Total Hits : 872815
Who's Online : 9




















