اویس رضا قادری کا امت مسلمہ کو اتحاد و امن کا پیغام ،، اختلافات بھلا کر قیام امن کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور
ملتان (صفدربخاری سے) معروف نعت خواں الحاج محمد اویس رضا قادری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر قیام امن کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کرنا چاہیے نبی کریم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل کر کے ہم دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کا قیام امن کے لیے ایران امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں جسے پوری پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف تاجر ندیم احمد شیخ کی جانب سے الحاج شیخ محمد شریف اور الحاج شیخ سعید احمد کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کے دوران کیا جس میں سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری،چوہدری عبدالوحید آرائیں، رانا شاہدالحسن،رانا جبار،چوہدری آصف،چوہدری زاہد مسعود،جمیل عباسی،محمد ارشد ڈوگر،راجہ مدثر،علی زین شیخ،محمد حسام شیخ،محمد حمزہ شیخ،شیخ محمد طاہر،رانا محمد اختر،چوہدری محمد عامر،فاروق بھٹی،شیخ ہاشم،چوہدری سعید احمد،قادر انصاری،عمران خان،محمد روشان علی ودیگر نے شرکت کی خصوصی شرکت میزبان محفلِ سٹی صدر ملتان ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان چوھدری زاہد مسعود ، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ صیہونی قوتیں امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے آخر مٰن ملکی سلامتی وخوشحالی کے لئے دعا کی گی۔







































Visit Today : 390
Visit Yesterday : 553
This Month : 14100
This Year : 61936
Total Visit : 166924
Hits Today : 3674
Total Hits : 851840
Who's Online : 8




















