سٹی کونسل ملتان کے زیر اہتمام یومِ مزدور ریلی،مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند:ملک ارشد اقبال بھٹہ کا خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر سٹی کونسل پاکستان ملتان کے زیرِ اہتمام سلیم آباد چوک شاہ عباس سے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مزدوروں کے حقوق، ان کی فلاح و بہبود اور موجودہ مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر سٹی کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ شکاگو امریکہ میں 1886ء کے بعد مزدوروں کے ساتھ ہونے والے بڑے سانحات میں 1978ء میں ملتان میں پیش آنے والا واقعہ بھی ایک سیاہ باب ہے، جہاں سینکڑوں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کی آج تک نہ مکمل تحقیقات ہو سکیں اور نہ ہی ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکا، جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں پہلی مرتبہ مزدور طبقے کے لیے جامع قانون سازی کی گئی، جس کے تحت اوقاتِ کار مقرر کیے گئے، سوشل سیکیورٹی کا نظام قائم کیا گیا، لیبر کورٹس بنائی گئیں اور مزدوروں کو ادارہ جاتی منافع میں حصہ دار بنایا گیا۔ تاہم آج بھی مزدور طبقہ اپنے بنیادی حقوق سے مکمل طور پر مستفید نہیں ہو پا رہا۔ملک ارشد اقبال بھٹہ نے مزید کہا کہ مزدوروں میں اپنے حقوق سے آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ قانونی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔ریلی میں ذہیر نقوی، ریاض حسین بخاری، میر احمد کامران مگسی، اسحاق بھٹہ، مقصود احمد، یاسین عباسی، شیخ عاشق علی، حاجی بلال، شاہد قریشی،حبیب انصاری،رانا تنویر،عامر بھٹی،اسد بھٹی،طارق سمیت دیگرنے شرکت کی اور مزدوروں کے حقوق کے حق میں نعرے لگائے اور یکجہتی کا اظہار کیا۔






































Visit Today : 393
Visit Yesterday : 0
This Month : 393
This Year : 64112
Total Visit : 169100
Hits Today : 2182
Total Hits : 873996
Who's Online : 15




















