سرسبز مستقبل کی جانب اہم قدم ،، اربن فاریسٹ انیشی ایٹو کا شاندار افتتاح
ملتان : کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام اربن فاریسٹ انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں معزز مہمانوں، شہریوں، سول سوسائٹی اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر سلیم یونس اور وائس چانسلر نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ڈاکٹر راؤ محمد آصف شامل تھے۔ اس موقع پر فارمر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (FDO) کی جانب سے فراہم کردہ پودوں کے ذریعے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں سی او کینٹ بورڈ سردار عاطف سلطان، ایڈیشنل سی او محمد آصف حیات، کینٹ بورڈ ممبران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجر برادری، معززینِ علاقہ اور مختلف اسکولوں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، خواجہ معظم وحید، ملک زاہد اعوان، چوہدری محمود علی، خواجہ دلشاد، اختر حسین، سجاد بھٹی، اعجاز کریم جبکہ سابق ممبران رانا اشرف، عبدالوحید اور شمشاد انصاری بھی شریک ہوئے۔تقریب کے دوران شرکاء نے بھرپور انداز میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر تقریباً 500 پودے لگائے گئے۔ اس منصوبے کے تحت ایک ایکڑ رقبے پر اربن فاریسٹ قائم کیا گیا ہے، جس میں ایسے پودے شامل کیے گئے ہیں جو زیادہ مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


































Visit Today : 293
Visit Yesterday : 634
This Month : 15691
This Year : 63527
Total Visit : 168515
Hits Today : 5606
Total Hits : 870772
Who's Online : 18




















