ملتان: ملک اشرف اقبال بھٹہ کی ایم پی اے نادیہ فاروق کھر سے ملاقات، ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال
ملتان (صفدربخاری سے) سماجی رہنما ملک اشرف اقبال بھٹہ نے رکن پنجاب اسمبلی نادیہ فاروق کھر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کی پسماندگی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، جاری و مجوزہ ترقیاتی اسکیموں، صحت و تعلیم کے منصوبوں خصوصاً خواتین کی تعلیم اور صحت کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی نادیہ فاروق کھر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بنیادی صحت کی سہولیات اور معیاری تعلیم کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں صحت و تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی گئی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ملک اشرف اقبال بھٹہ نے اس موقع پر نادیہ فاروق کھر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی سنجیدہ کوششیں قابل تحسین ہیں اور امید ظاہر کی کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 497
This Month : 1227
This Year : 64946
Total Visit : 169934
Hits Today : 2344
Total Hits : 884421
Who's Online : 5




















