ملتان:  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان نے کہا حکومت کی طرف سے ملتان سمیت پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرکے عوام اور تاجر برادری کو پریشان کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ رات 8 بجے کاروبار کا اصل ٹائم ہوتا ہے اس وقت دوکانیں بند کرا دی جاتی ہیں انھوں نے کہا اس طرح تاجر بےروزگار ہو جائیں گے انھوں نے کہا کہ تاجر برادری کی اکٹریت مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے جنھوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا اب وقت ہے کہ حکومت اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور تاجروں کو 11 بجے رات تک اجازت دی جائے تاکہ عوام اور تاجروں میں پائی جانے والی مایوسی اور بے چینی ہو انھوں نے کہا کہ حکومت کا کام روزگار دینا ہوتا ہے روزگار ختم کرنا نہیں ہوتا انھوں نے کہا کہ یہی تاجر برادری الیکشن میں مسلم لیگ ن کے کے لیے بھرپور کام کرتی ہے انھوں نے مطالبہ کیا فوری طور پر لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا جائے