ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی سالانہ تقریب، خدمتِ انسانیت پر زور
ملتان: ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی سالانہ آفیشل وزٹیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل پاکستان ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائنز کلبز خدمتِ انسانیت، فلاحی سرگرمیوں اور سماجی بہبود کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور نادار طبقات کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور لائنز کلبز اسی جذبے کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ خدمات کے فروغ اور دکھی انسانیت کی مدد کے لیے لائنز کلبز کے ممبران کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا تعلیم، صحت، ماحولیات اور فلاحی منصوبوں میں کی گئی خدمات مثالی ہیں اور ایسے کلب معاشرتی ترقی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر صد پروفیسر اعظم حسین نے کہا ہے کہ کلب ممبران باہمی تعاون، اخوت اور خدمت کے جذبے کو فروغ دے کر معاشرے میں مثبت روایات کو مستحکم کر رہے ہیں۔ سیکرٹری پروفیسر امجدرامے نے کلب کی سالانہ رپوٹ پیش کی جس میں ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے مختلف پراجیکٹس فری دینٹل کیمپ،پلاسٹک سرجری کیمپ،شجرکاری،محمدی دستر خواں،تعلیم،سپیشل افراد،آئی کیمپ کے زریعے شہر اور شہریوں کے فلاح وبہبودکے لیے جاری ہیں۔ وزٹیشن کی تقریب میں لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان میں سابق سر برامحمد افضل سپرا،سابق ڈسٹر کٹ گورنر محمد اعظم چوہدری،میاں جاوید اقبال،جی ایم ٹی چوہدری الطاف شاہد، وزٹیشن کے چیئر مین غلام عباس بھٹی، فرخ عمر چوہدری،عبدالمحسن شاھین، نجم السلام، چوہدری ذولفقارعلی، پروفیسرحمید رضا صدیقی،ڈاکٹر باسط رمضان، فہیم ستار شیخ،سعید اللہ خان،الیاس انور شیخ، رانا اسلم،محمد عثمان،سہیل عمران صدیقی، جام اعجاز حسین،احمد چغتائی،نصراللہ چوہدری،دانیال حسین، شہزاد احمد،افتخار قادری،آصف نیازی، چوہدری سرور،پرویزاحمد سلہری،زمان خان اعوان،محمد زوہیب،عابد معراج سمیت سماجی شخصیات، کلب ممبران اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔




































Visit Today : 392
Visit Yesterday : 513
This Month : 14615
This Year : 62451
Total Visit : 167439
Hits Today : 2469
Total Hits : 858834
Who's Online : 4





















