یومِ مئی کے موقع پر آل پاکستان فیڈریشن یونائٹڈ ٹریڈ یونین کی ریلی، مزدور حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
ملتان : مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان فیڈریشن یونائٹڈ ٹریڈ یونین (رجسٹرڈ) سی این آئی آر سی کے زیر اہتمام ملتان میں نواں شہر چوک پر ایک بھرپور ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت چیئرمین ملتان ڈویژن ملک حماد افضل ڈوگر، صدر ملتان ڈویژن شیخ محمد اسماعیل، وائس چیئرمین حاجی محمد قاسم ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم اعجاز، سپریٹینڈنٹ ممتاز آ باد و مرکزی نائب صدر پاکستان ایمپلائیز فیڈریشن کریم نواز خان، صدر ساؤتھ پنجاب محمد اصغر جوئیہ نے کی ، سٹی صدر ملتان محمد رمضان، سٹی جنرل سیکرٹری محمد محسن، صدر میونسپل ایمپلائز اللہ دتہ لاہوری، خادم حسین، وقاص اعجاز، غلام شبیر، غلام فرید سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے مزدوروں کے حقوق کے حق میں نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت محنت کش طبقے کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرے۔مرکزی نائب صدر پاکستان ایمپلائیز فیڈریشن کریم نواز خان، ملک حماد افضل ڈوگرنے اپنے خطاب میں کہا کہ مزدور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مگر بدقسمتی سے انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے لئے محفوظ ورک پلیس، سوشل سکیورٹی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے،صدر ساؤتھ پنجاب محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ صنعتی و نجی اداروں میں یونین سازی پر قدغن ناقابل قبول ہے، انہوں نے زور دیا کہ مزدوروں کو منظم ہونے کا آئینی حق دیا جائے اور ان کی آواز کو دبانے کی بجائے سنا جائے، چیئرمین ملتان ڈویڑن ملک حماد افضل ڈوگر ، شیخ محمد اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ مئی ہمیں محنت کشوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیبر قوانین پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے، مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کے حقوق








































Visit Today : 423
Visit Yesterday : 0
This Month : 423
This Year : 64142
Total Visit : 169130
Hits Today : 2415
Total Hits : 874229
Who's Online : 9




















