یومِ مئی پر مزدور حقوق کی بحالی کا مطالبہ، بنیادی تنخواہ 80 ہزار مقرر کی جائے: غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان : پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کے لئے قائم ادارے ہی ٹریڈ یونینز سرگرمیوں میں رکاوٹیں اور یونینز راہنماؤں کی تضحیک و تذلیل کرتے ہوئے استحصال کر رہے ہیں محکمہ لیبر مزدوروں کے لئے تھانے جبکہ لیبر عدالتیں مذبح خانے بنے ہوئے ہیں صنعتی و سرکاری اداروں میں مزدور حقوق سے محروم رہ کر بیگار کیمپوں کی طرح 1886 ء سے پہلے جیسی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں یوم مئی کے موقع پر حکومت اور عدلیہ سے اپیل ہے کہ مزدور کی بنیادی تنخواہ 80 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر کے مالیاتی اداروں سے بذریعہ چیک ادائیگی کا نظام رائج کیا جائے ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے شہداء شکاگو کی یاد میں دنیا بھر کی طرح یوم مئی کے موقع پر اپنے بیان کے ذریعے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ممبر ہونے کی وجہ سے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن ( آئی ایل او) کے ممبر کے طور پر قرار دادوں پر دستخط کر چکا ہے اور( i L 0) کے تحت پاکستان میں یونین سرگرمیوں کی اجازت ہے اور مزدوروں کے لئے یونین سازی کا ماحول سازگار بنانے کے لئے وزارتِ محنت افرادی قوت ، جس کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ ، لیبر کورٹس ، لیبر اپلینٹ ٹربیونلز ، کمشنر معاوضہ جات ( ویجز ایکٹ اتھارٹی) نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمشن ، (NiRC) جیسے ادارے قائم ہیں مگر کچھ عرصہ سے ان اداروں کا مزدوروں اور ٹریڈ یونینز راہنماؤں کے حقوق کے لئے کارکردگی مایوس کن اور مزدور نمائندوں کے ساتھ رویہ مجرموں کی طرح ہتک آمیز اور نفرت و حقارت جیسا ہے غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی ، آئینی کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس معین الدّین خان ، صوبائی چیف جسٹس صاحبان ، وزیر اعظم ،وزراء اعلیٰ خود جانچ پڑتال اور جائزہ لے کر فیصلہ فرمائیں کہ ملازمین اور مزدوروں کے ساتھ عدالتوں میں انصاف ہو رہا ہے ؟؟؟لیبر عدالتوں سروسز ٹربیونلز میں زیر سماعت مزدوروں اور ملازمین کے مقدمات کی دائری اور فیصلوں کی مدت کا جائزہ لیں اور اقدامات کر کے انصاف کو یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ جس طرح وکیل آفیسر آف کورٹ ہوتا ہے مزدور راہنماؤں کو بھی لیبر ڈیپارٹمنٹ اور لیبر عدالتوں میں وہی عزت و مقام دیا جائے کیونکہ آئی ایل او کے تحت رجسٹرڈ یونینز کا بھی حق ہے



































Visit Today : 294
Visit Yesterday : 634
This Month : 15692
This Year : 63528
Total Visit : 168516
Hits Today : 5614
Total Hits : 870780
Who's Online : 3




















