ستھرا پنجاب ورکرز کو دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج
ملتان: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرنے والے سینٹری ورکرز کو دو ماہ (فروری اور مارچ) کی تنخواہیں ادا نہ کئے جانے کے خلاف محنت کش تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، ملتان۔آل پاکستان فیڈریشن اف یونائٹڈ ٹریڈ یونینز (رجسٹرڈ) کے ڈویژنل صدر شیخ محمد اسماعیل ،وائس چیئرمین ڈویژنل حاجی محمد قاسم،سینیئر نائب صدر ملتان ڈویژن محمد طفیل قریشی ہاشمی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان وسیم اعجاز اور محنت کش یونین کے جنرل سیکرٹری حماد افضل ڈوگرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو فوری فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ مزدوروں کو بروقت تنخواہیں دی جا سکیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت بھرتی کئے گئے یہ سینٹری ورکرز صوبہ بھر میں دن رات محنت کر کے صفائی کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں،ان کی انتھک محنت کے باعث پنجاب کے شہروں میں صفائی کی صورتحال واضح طور پر بہتر ہوئی ہے، مگر افسوس کہ یہی محنت کش اپنی بنیادی حق یعنی تنخواہ سے محروم ہیں،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں دو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے مزدوروں کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے،گھروں کے اخراجات، بچوں کی تعلیم اور روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے فنڈز جاری کیےث جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ سینٹری ورکرز کی تنخواہیں بروقت ادا ہوں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، پریس کانفرنس کے اختتام پر مزدور رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔







































Visit Today : 390
Visit Yesterday : 553
This Month : 14100
This Year : 61936
Total Visit : 166924
Hits Today : 3630
Total Hits : 851796
Who's Online : 12




















