یومِ مزدور پر عوامی ورکرز پارٹی کی ریلی، محنت کشوں کے حقوق کیلئے مختلف مزدور تنظیموں کا مشترکہ احتجاج،مہنگائی کے خلاف نعرے
ملتان (صفدربخاری سے) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام دیگر مزدور تنظیموں پاکستان لیبر رائٹس کونسل ۔ پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن،عہد آرگنائزیشن ،امن پنجاب رکشہ یونین ،ایمری یونین ملتان کے مشترکہ ریلی نواں شہر چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے موقع پر شرکاء نے شکاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور سرمایہ دارانہ نظام جاگیرداری نظام کے خاتمے اور ائی ایم ایف کی لوٹ کھسوٹ ہو شربا مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات،بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی ریلی کی قیادت مزدور رہنماؤں مخدوم سید محمد دریاب یوسف قریشی الہاشمی ایڈووکیٹ ، مصور نقوی،کامریڈ یامین،میڈم اقصیٰ ہاشمی،نسیمہ شاہین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اقبال سہو،ملک محسن بھٹہ ، محمد نواز پاندہ،کامریڈ دلاور عباس صدیقی،صوفی محمد صدیق،انجینیئر افتخار قریشی،رانا محمد اقبال،جاوید بھٹی ،سید ریحان حسین،محمد عباس راجپوت،مدثر جمال،عبداللہ نعیم،عباس ظفر،الحاج محمد اشرف قریشی،نیاز رسول اویسی،رانا محمد امجد،مختیار سومرو،محمد تنویر،ملک خاور بھٹہ،توفیق شہزاد ،ملک رمضان چوہان،ملک محمد شہباز،سردار محمد عاصم بھٹی،محمد ارشاد،محمد عرفان،مہر عاشق،جاوید ظفر،ملک رمضان نے کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری فرحت عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن محنت کشوں کی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس نے مزدوروں کے وقار منصفانہ اجرت اور انسانی محنت کی عظمت کے لیے جدوجہد کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کش اج بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری عدم تحفظ ٹھیکے داری نظام پٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ سمیت اشیائے خوردونوش و صرف کی قیمتوں میں اضافے نے غریب محنت کش عوام کی زندگی کو اور بھی مشکل بنا دیا ہے جو آج خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں اس وقت حکمران طبقات عالمی سامراج مالیاتی اداروں کے آلہ کار اور ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں قرضوں کے بوجھ تلے دبی معیشت کا دباؤ غریب عوام پر منتقل کر دیا گیا ہے لیکن حکمرانوں کی شاہ خرچیاں اراکین قومی صوبائی اسمبلی سینٹ اراکین کی تنخواہیں بڑھتی جا رہی ہے غریب محنت کش کو اٹے میں نمک کے برابر بھی ریلیف نہیں ہے عوامی ورکرز پارٹی اور دیگر مزدور تنظیمیں صنعتی مزدوروں محنت کار عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ محنت کش مزدور کی تنخواہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے کم از کم 70 ہزار روپے مقرر کی جائے اور اجرت کے قوانین پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے فیکٹریوں میں ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے پنجاب لیبر کو بھائی ریک کے 2024 سمیت تمام مزدور دشمن کورین کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ محنت کش اپنے حقوق کے حصول کے لیے ایک منظم اور ہمہ گرد تحریک کا اغاز کریں جس کے لیے محنت کش عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت عوام ورکرز پارٹی اس مقصد کے لیے دن رات کوشاں ہے







































Visit Today : 434
Visit Yesterday : 0
This Month : 434
This Year : 64153
Total Visit : 169141
Hits Today : 2546
Total Hits : 874360
Who's Online : 13




















