پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ، فتح سیریز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی: پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح II میزائل جدید ترین ایوی اونکس اور جدید ترین نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، تجربے کامقصد مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستی نظام کی کارکردگی کاجائزہ لینا تھا۔اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔





































Visit Today : 391
Visit Yesterday : 513
This Month : 14614
This Year : 62450
Total Visit : 167438
Hits Today : 2460
Total Hits : 858825
Who's Online : 4





















