جتوئی زیادتی کیس، ضمانت خارج مگر ملزم پولیس کی گرفت سے باہر،مدعی کی اعلیٰ حکام سے کارروائی کی اپیل
جتوئی : تھانہ جتوئی میں درج مقدمہ نمبر 272/26 بجرم دفعہ 376 کے مبینہ نامزد ملزم شاکر عرف شاکری بلوچ کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج تحصیل جتوئی کی جانب سے مسترد کیے جانے کے باوجود تاحال گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ عدالتی حکم کے بعد قانون کے مطابق ملزم کی گرفتاری پولیس کی ذمہ داری ہوتی ہے، تاہم اس کیس میں اب تک پیش رفت نہ ہونے پر مدعی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مدعی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی عدم گرفتاری انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا باعث بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس سے بارہا رجوع کرنے کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ مدعی نے خدشہ ظاہر کیا کہ تاخیر سے کیس متاثر ہو سکتا ہے اور مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔ مدعی نے پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔




































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 440
This Month : 13236
This Year : 61072
Total Visit : 166060
Hits Today : 714
Total Hits : 844223
Who's Online : 5




















