دوسری شادی کے بعد گھریلو تنازعات، شہری کی اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل
ملتان : شہری کاشف ولد دلدار حسین نے اپنے تحفظ کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی دوسری شادی کو ابھی دو ماہ کا عرصہ ہوا ہے،ان کے مطابق انہوں نے یہ شادی اولاد کے حصول کی نیت سے کی،جبکہ ان کی دوسری اہلیہ کے پہلے سے دو بچے ہیں اور اس سے متعلق ایک کیس عدالت میں بھی زیرِ سماعت ہے،کاشف کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے مسلسل گھریلو تنازعات اور جھگڑے معمول بن چکے ہیں، جس کے باعث نہ صرف وہ خود بلکہ ان کے اہلِ خانہ، خصوصاً بھائی اور بھابھی، ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کسی ناخوشگوار واقعے کا امکان بھی پیدا ہو سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کسی بھی قسم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، نہ ہی وہ کبھی کسی تھانہ کچہری کے معاملے میں ملوث رہے ہیں، اور وہ ایک صاف ستھرا کاروبار کرنے والے شہری ہیں،متاثرہ شہری کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر وہ علیحدگی پر غور کر رہے ہیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے،انہوں نے واضح کیا کہ یہ بیان وہ اپنے تحفظ کے لئے دے رہے ہیں،کاشف ولد دلدار حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس معاملے میں تحفظ فراہم کیا جائے اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کی صورت میں انہیں براہِ راست طلب کر کے ان کا مؤقف سنا جائے تاکہ وہ کسی بھی بلاوجہ قانونی یا سماجی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔







































Visit Today : 548
Visit Yesterday : 445
This Month : 12199
This Year : 60035
Total Visit : 165023
Hits Today : 4350
Total Hits : 828352
Who's Online : 3




















