یومِ مزدور: بھٹہ مزدوروں کے حقوق کیلئے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی،،مزدور بنیادی حقوق، صحت و تعلیم سے محروم ہیں: مقررین
ملتان : بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے لیے سرگرم سماجی تنظیم سپارک کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر ملتان پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سپارک ملتان کے پروجیکٹ منیجر خرم شہزاد نے کی ریلی میں سماجی و سیاسی رہنماو ¿ں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکائ میں اظہر حسین،خضر سکندر، ملک محمد عمر کمبوہ، الحاج محمد اشرف قریشی ، وقاص اشرف بھٹہ۔فرید قریشی۔سلیم درباری۔زاہد مقصود قریشی۔راو ¿ نوید مختار۔محمد صدیق قریشی۔رانا عرفان الاسلام۔فہمیدہ اظہر۔مس شکیلہ۔نجمہ خاتون۔محمد کھوکھرسمیت دیگر افراد شامل تھے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدور آج بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ انہیں مناسب اجرت، صحت کی سہولیات، تعلیم اور محفوظ ماحول میسر نہیں، جو کہ ایک فلاحی ریاست کے لیے لمح? فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہی طبقہ سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنا دراصل ایک پورے معاشرے کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھٹہ مزدوروں کے لیے خصوصی پالیسیز مرتب کی جائیں، ان کے بچوں کی تعلیم کو یقینی بنایا جائے اور صحت و سوشل سیکیورٹی کی سہولیات تک ان کی رسائی ممکن بنائی جائے۔ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور مزدوروں کے استحصال کا فوری نوٹس لیا جائے۔آخر میں سپارک کے نمائندگان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر ممکن فورم پر ان کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔



































Visit Today : 279
Visit Yesterday : 634
This Month : 15677
This Year : 63513
Total Visit : 168501
Hits Today : 5582
Total Hits : 870748
Who's Online : 3




















