انسداد دہشت گردی عدالت کا پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
bbc news urdu نے Thursday، 20 March 2025 کو شائع کیا.
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد کرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں۔ مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد کرک کرنے ہے احکامات جاری کئے، سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 215
Visit Yesterday : 485
This Month : 12932
This Year : 60768
Total Visit : 165756
Hits Today : 1053
Total Hits : 841194
Who's Online : 4




















