ملتان :  جے یو آئی رہنماؤں، سماجی و سیاسی شخصیات کا سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک نڈر و بے باک رہنما حافظ حسین احمد سے محروم ہوگئی ہے جس کا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات، سابق رکن قومی اسمبلی و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے قومی سیاست میں اپنی بذلہ سنجی، قوت گویائی اور حاضر جوابی و دلیری کی بدولت ایک نمایاں مقام پیدا کیا۔ جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، مولانا محمد صفی اللہ، مولانا یحییٰ عباسی، سید زکریا شاہ، مولانا جمال عبدالناصر صوبائی راہنماؤں کے ساتھ ساتھ امیر ضلع ملتان مفتی عامر محمود ۔ جنرل سیکرٹری نور خان ھانس ۔ سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید ۔ حافظ محمد عمر شیخ ۔ ڈاکٹر محمد عارف خان ۔ قاری محمد یاسین ۔ مولانا محمد یوسف مدنی ۔ خواجہ زاھد حبیب ۔ مولانا ایازالحق قاسمی ۔ مولانا زاھد مقصود قریشی ۔ مولانا حبیب الرحمان اکبر ۔ مولانا امجد علی ضیاء ۔ مولانا غلامحی الدین ۔ مفتی حبیب اللہ بلال ۔مولانا اظہر مسعود کشمیری ۔ قاری عبد الرؤوف ۔ قاری محمود احمد نقشبندی ۔ ملک جاوید اقبال کالرو ۔ مولانا محمد عمیر زکریا ۔ قاری محمد طیب فرید ۔ خواجہ اکرام ۔ مولانا جہانزیب ۔ معاذ ظفر ۔ خواجہ عبد المالک صدیقی ۔ اور تمام اراکین مجلس شوریٰ و مجلس عمومی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھے کہ قوم ایک عظیم نڈر و بے باک رہنما سے محروم ہوگئی انہوں نے اپنی پوری زندگی جمعیت علماء اسلام کے لئے بطور اسلامی کاز اور مشن کے لئے وقف کی اور پھر اسی کاز پر اپنی جان نثار کردی، حافظ حسین احمد کی وفات پر سیاسی، صحافتی اور سماجی شخصیات نے بھی اظہار تعزیت کیا انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے اور ان کی وفات سے پوری قوم ایک نڈد اور دلیر سیاست دان سے محروم ھو گئی اور انکی وفات سے ایک ایسا خلاء پیدا ھو گیا ھے جسے کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔ انہوں نے ھمیشہ جمہوریت اور ملک و قوم کی بقاء کیلئے جدو جہد کی اور جمعیت علماء اسلام کے ھر کارکن کے ساتھ ساتھ پوری قوم انکی خدمات کو ایک عظیم لیڈر کے طور پر ھمیشہ یاد رکھے گی۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔