ملتان :  محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب میں گریڈ 17 کے 13 افسران کو گریڈ 18 میں پرموٹ کر دیا گیا، ترقی پانے والوں میں ملتان کے خالد حسین قصوری اور شیخ عارف بھی شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق ای ٹی او زون ون ملتان خالد حسین قصوری جو ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ملتان تعینات کر دیا گیا ہے ، ای ٹی او ایکسائز ملتان شیخ عارف کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، ترقی پانے والوں میں ای ٹی او لاہور محمد اعظم ، مقصود علی کاظمی، حافظ ضیا المصطفیٰ ، اورنگزیب خان، ذکاء الرحمان، ندیم محی الدین ، ناصر محمود بٹ ، محمد اسلم بھٹی، آفتاب رحیم، آفتاب احمد اور اکرام الحق شامل ہیں ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے