ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی شراکت سے نیو اپیل سسٹم کے موضوع پر تاریخی سیمینار: مہمان خصوصی میاں توقیر اسلم تھے
ملتان: ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی شراکت کے ساتھ نیو اپیل سسٹم کے موضوع پر ایک تاریخی سیمینار فلیٹیز گرینڈ ہوٹل نواں شہر چوک میں منعقد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میاں توقیر اسلم چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو تھے، جبکہ مہمانان اعزاز میں چوہدری محمد اعظم جوڈیشل ممبر ایپلٹ ٹربیونل، میڈم نبیلہ فاران بیگ چیف کمشنر ایل ٹی او ملتان، ڈاکٹر محمد سرمد قریشی چیف کمشنر ار ٹی او ملتان شامل تھے۔ تقریب کے سپیکر ملتان ٹیکس بار کے سینیئر ممبر طلعت جاوید چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے شرکاء کو نیو اپیل سسٹم پر لیکچر دیا، تقریب کے دوسرے سپیکر امجد جاوید ہاشمی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے بھی شرکاء کی علمی اور پیشہ ورانہ قابلیت کے اضافے کے لیے لیکچر دیا۔ تقریب کی مشترکہ صدارت ملتان ٹیکس بار کے صدر شبیر فخر الدین اور پاکستان ٹیکس بار کے صدر انور کاشف ممتاز نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملتان ٹیکس بار کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عمران نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں پاکستان ٹیکس بار کے سینیئر ممبر اور پاکستان ٹیکس اکیڈمی کے چیئرمین عبدالقادر میمن، ملتان ٹیکس بار کے پیٹرن چوہدری محمد رفیق، پاکستان ٹیکس بار کے سینیئر نائب صدر چوہدری محمد شاہدسلیم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان ٹیکس بار کے جنرل سیکرٹری محمد ریحان صدیقی، سابقہ صدر آفتاب حسین ناگرا سابقہ جنرل سیکرٹری چوہدری قمر الزمان، پاکستان ٹیکس بار کے سینیئر نائب صدور اور نائب صدور اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ سابقہ چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل جاوید مسعود طاہر بھٹی، ملتان ٹیکس بار کے سینیئر ممبران چوہدری محمد خالد اسد، نیاز احمد خان بھی تقریب میں شامل ہوئے، ملتان ٹیکس بار کے عہدے داران و انتظامیہ چوہدری تنویر شہزاد نائب صدر، انوار خالد، جوائنٹ سیکرٹری، فرقان احمد خان فنا نس سیکرٹری،طیبہ ستار لائبریری سیکرٹری، ارسلان بٹ، عرفان ساجد، چوہدری محمد سہیل، چوہدری زبیر رفیق، محمد صدیق ایگزیکٹو ممبران نے شرکاء کا استقبال کیا۔ تقریب میں سیالکوٹ ٹیکس بار، کراچی ٹیکس بار، اوکاڑہ ٹیکس بار، حیدرآباد ٹیکس بار، ساہیوال ٹیکس بار، لاہور ٹیکس بار، سکھر ٹیکس بار، گجرات ٹیکس بار، گجرانوالہ ٹیکس بار، فیصل آباد ٹیکس بار، میانوالی ٹیکس بار، سرگودھا ٹیکس بار، رحیم یار خان ٹیکس بار، خانیوال ٹیکس بار، بلوچستان ٹیکس بار راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار اور ملک کے طول و عرض سے دیگر ٹیکس بار کہ صدور اور جنرل سیکرٹری صاحبان نے اپنے ممبران کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملتان ٹیکس بار شبیر فخر الدین نے شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انور کاشف ممتاز صدر اور ریحان احمد صدیقی جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ملتان کے اس تاریخی سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاں توقیر اسلم چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل نے اپیل میں درپیش مسائل اور ٹریبونل کی کارکردگی کے بارے میں بات کی، مہمان اعزاز ڈاکٹر محمد سرمد قریشی چیف کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بارز کی طرف سے دی گئی مختلف تجاویز اور آراء پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ چیئرمین پاکستان ٹیکس اکیڈمی عبدالقادر میمن نے پاکستان ٹیکس بار کی طرف سے بنائی گئی ٹیکس اکیڈمی کے بارے میں شرکاء کو اگاہ کیا۔ تقریب کے اخر میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹیکس بار کے سینیئر نائب صدر چوھدری محمد شاہد سلیم نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔سمینار کے بعد شرکا کے لیے ملتان ملتان شہر کے بارے میں ویڈیو ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی جس کو شرکا نے بہت سراہا۔ شرکاء کو تحائف اور ملتان کی سوغات بھی پیش کی گئی۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پرتکلف کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھے۔





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10523
Total Hits : 839320
Who's Online : 3




















