پیکا ایکٹ ترامیم میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے،،صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے: بیرسٹر ڈاکٹر سیف
bbc news urdu نے Sunday، 2 February 2025 کو شائع کیا.
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے، صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب میڈیا پر ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں پارٹیاں ملک میں کالے قوانین کے نفاذ کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے مل کر ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا، دونوں پارٹیوں کو اپنے کالے دھن کا مکمل حساب دینا ہوگا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10511
Total Hits : 839308
Who's Online : 4




















