ملتان : سٹی صدرسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان،صدرانجمن تاجران ترین روڈ ملتان ،ان شاء اللہ ایم پی اے حلقہ پی پی 215ملتان چوہدری زاہدمسعود نے کہاہے کہ مریم نواز شریف نے عرصہ قلیل میں پنجاب کوترقی کی شاہراہ پر چلادیا ،مریم نواز شریف کو روتا ہوا پنجاب ملالیکن انہوں نے ہنستا، کھیلتا ہوا پنجاب بنادیا ہے، گزشتہ حکومت نے پنجاب کے سپورٹس کمپلیکس ویران اور کھنڈرات بنا دیئے تھے لیکن محترمہ مریم نواز نے میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق ٹیلنٹ کے حامل بچوں کو آگے آنے کا بھر پور موقع فراہم کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اپنی خصوصی گفتگو میں کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شروعات میںہی سپورٹس کلچر کی بحالی کا اعلان کیا تھااور اپنے وعدے کو پورا کردکھایا،حکومت پنجاب نے سپورٹس کی بحالی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز سے پنجاب بھر میں 58 سپورٹس کمپلیکس بحال کردیئے ہیں، کھیلتا پنجاب گیمز کے پہلے دوسرے مرحلوں میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اب آخری مرحلہ میں 2200 نوجوان کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں اولمپیئن ارشد ندیم، اعصام الحق جیسے کئی قومی ہیروز بن کر نکلیں گے۔ پنجاب سپورٹ فنڈ سے 6 ہزار نوجوانوں کو سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت پہلی دفعہ وظائف دیئے جارہے ہیں۔ پنجاب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سپورٹس کے فروغ سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔ وزیراعلیٰ کی سپورٹس سے دلچسپی اس بات کی مظہر ہے کہ انہوں نے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو اوپر لانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔