ملتان (صفدربخاری سے) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام ملتان ریلوے ہسپتال میں آنکھوں میں سفید موتیا میں مبتلاء افراد کے تین روزہ مفت آنکھوں کی سرجری اور اسکریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے جس کا افتتاح ڈی ایس ریلوے ملتان ذولفقار علی شیخ نے کیا اس موقع پر اُنھوں نے کہا آنکھیں قدرت کا عظیم عطیہ ہے ہمیں آنکھوں کے امراض کے با رے میں معا شرے میں شعور آگا ہی کو فروغ دینا چا ہیے تا کہ اند ھے پن کا خا تمہ ہو سکے۔ ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی طرف سے فری سرجر ی کیمپ ایک احسن اقدام ہے۔اس سے نادار اور مستحق افراد مستفید ہو سکے گے۔ جبکہ افتتاحی تقریب لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان کے فرسٹ وائس ڈسٹر کٹ گو رنر ڈاکٹر نثار احمد چو ہدری نے کہا لائنز کلبز انٹر نیشنل دنیا بھر میں اند ھے پن کی روک تھام کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عنا یت کر دہ نعمتوں کی حفاظت ہماری او لین ترجیح ہو نی چا ہیے۔ بنیادی ضر وریات سے محروم علاقوں میں مستحق لو گوں کو سہو لیا ت دینا لا ئنز م کا مقصد ہے۔جبکہ آئی سرجری کیمپ پر اجیکٹ کے چیئر مین محمد اعظم چوہدری نے کہا اس کیمپ کا مقصد آنکھوں کی بیماریوں کا علاج اور عوام میں بینائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم آنکھوں کے مختلف امراض کا معائنہ کرے گی سرجری کیمپ میں آنے والے مستحق افراد کے لیے آنکھوں کی سرجری، آنکھوں کا معائنہ اور مفت چشمے تقسیم کیے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں لائنز کلبز پاکستان میں سابق سربراہ محمد افضل سپرا،ایم ایس ریلوے ہسپتال ڈاکٹر ماہ منیر، ڈی ایم اُو ریلوے ہسپتال ٖڈاکٹر عبد السمیع، فہیم ستار شیخ، پروفیسر اعظم حسین،احمد چغتا ئی،پروفیسر امجد رامے، محمد عثمان خان،غلام عباس،میاں امتیاز،اور لیو کلب کے ممبران موجود تھے۔