ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی اور ڈائریکٹر ایکسائز نارکوٹکس پنجاب کرنل وقار اعظم کی ملتان میں مستقل تعیناتی،،،ٹیکس اصلاحات کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں: افتخار احمد بھلی
ملتان : ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی اور ڈائریکٹر ایکسائز نارکوٹکس پنجاب کرنل وقار اعظم کی ملتان میں مستقل تعیناتی پر ایپکا ایکسائز پنجاب کے چیئرمین ایم احسان خان سدوزئی، جنرل سیکرٹری ایپکا ایکسائز ملتان ملک حسن عباس سپرا اور دیگر عہدیداران خالد حسین قصوری، مجید قریشی، میاں شوکت، اعجاز محمود آرائیں، شیخ عارف، منور خان، آصف وقاص، عزیز شاہ، طاہر عباس سندیلہ، محمد پرویز، اشتیاق عاشق، عمران خورشید، عمران علی کھیڑا نے انہیں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ملازمین نے دونوں افسران کو پھولوں کے گلدستے، ہار اور مٹھائی پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افتخار بھلی نے کہا کہ محکمے میں ٹیکس گوشواروں اور اہداف کے حصول کے لیے مو ¿ثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس اصلاحات کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں۔ایپکا ایکسائز پنجاب کے چیئرمین احسان سدوزئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی اصلاح اور ترقی کے لیے دن رات کام کیا جائے گا۔تقریب میں ایکسائز ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع کو یادگار بنایا۔





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10548
Total Hits : 839345
Who's Online : 3




















