گورنر سٹیٹ بنک کی طرف سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے نائب صدروانجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر رانا محمداویس علی،بوہر گیٹ کے صدر چوہدری ریاض شاہین،سرپرست علیٰ مخدوم سید ظہور حسین شمسی،سورج میانی کے صدر ملک مظہرعباس کھاکھی،ایم ڈی اے سورج میانی روڈ کے صدرمعظیم صدیقی،گلگشت کے رہنما شیخ تنویر اشرف نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بنک کی طرف سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کاروباری برادری کی حمایت اور معیشت کے استحکام کے لئے آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں کم از کم 5 فیصد کمی کر کے اسے سنگل ڈیجیٹ پر لایا جائے تاکہ ملک میں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پالیسی ریٹ کو Regional Competitive کر کے ایک بہتر کاروباری ماحول پیدا کیا جا سکے، جہاں پالیسی ریٹس کو سنگل ڈیجیٹ میں رکھا جاتا ہے تاکہ کاروباری ترقی اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔مرکزی چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ موجودہ بلند پالیسی ریٹ کی وجہ سے صنعتوں، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) جو کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور روز گار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان پر بھاری بوجھ ہے۔ انہوں نے کہاپالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجیٹ میں لانا ایک بہتر کاروباری ماحول کے لئے انتہائی ضروری ہے تاکہ ہمارے کاروبار عالمی سطح پر کاروباری منڈیوں میں مسابقت کر سکیں۔ کم شرح سود کی وجہ سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی، معاشی سرگرمی کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے تیزی سے بڑھتی ہوئی بے روز گاری میں کمی واقع ہو گی۔مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ زیادہ شرح سود کی وجہ سے پاکستان کے مینوفیکچرنگ اور برآمدی شعبے کی پیداوار اور بین الاقوامی مارکیٹس میں مسابقت میں کمی ہو رہی ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی اس شعبے کو ریلیف فراہم کرے گی، ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگی۔ پالیسی ریٹ میں کمی پاکستان کو عالمی معیار کے قریب لے جائے گی جس سے ایک پُرکشش سرمایہ کاری کا ماحول پیدا کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10539
Total Hits : 839336
Who's Online : 3




















