وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشری بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے: ذرائع
bbc news urdu نے Friday، 31 January 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشری بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد ان دنوں پاکستان سے باہر مقیم ہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 460
Visit Yesterday : 581
This Month : 12692
This Year : 60528
Total Visit : 165516
Hits Today : 10499
Total Hits : 839296
Who's Online : 3




















