ملتان ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا نئے آفس بلاک کی زیر تعمیر بلڈنگ کا وزٹ،،،نئے آفس بلاک کے تمام تر ترقیاتی کام فروری کے دوسرے ہفتے تک مکمل کئے جائیں: رانا سلیم احمد خان
ملتان(صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا نئے آفس بلاک کی زیر تعمیر بلڈنگ کا وزٹ۔ وزٹ کے دوران ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم خان، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ میڈم رمشہ رحمان ان کے ہمراہ۔ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم خان نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ آفس بلاک کے گراؤنڈ فلور، بیسمنٹ ، فسٹ فلور ،سیکنڈ اور تھرڈ فلور کا فنشنگ ورک بھی تکمیلی مراحل میں ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ہدایت کی کہ نئے آفس بلاک کے تمام تر ترقیاتی کام فروری کے دوسرے ہفتے تک مکمل کئے جائیں ۔ نئی بلڈنگ میں ون ونڈو آپریشن سیل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ تمام متعلقہ آفیسران کوموقعہ پر موجودرہیں اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیں ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اےرانا سلیم احمد خان کا تعمیراتی کام اور فنشنگ ورک پر اطمینان کا
اظہار کیا۔





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10529
Total Hits : 839326
Who's Online : 3




















