سانحہ ملتان افسوس ناک،،،ملتان انتظامیہ ایسے افسوسناک واقعات پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کو یقینی بنائے: میاں شہزاد مقبول بھٹہ
ملتان : مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے کہا ہے کہ سانحہ ملتان افسوس ناک،ملتان انتظامیہ ایسے افسوسناک واقعات پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کو یقینی بنائے ملتان میں ایل بی جی سانحہ کے باعث چھ سے زائد افراد کے جانی نقصان پر دل افسردہ ہے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے متاثرین کی مالی امداد کی فراہمی احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیہ تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد آفتاب بخاری،اصف محمود قریشی،محمد اصغر خان،عبداللہ نواز قریشی،عرفان کمبوہ بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی ری فلنگ کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور درجنوں شدید زخمی ہوئے نشتر انتظامیہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے۔





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10548
Total Hits : 839345
Who's Online : 3




















