الیکشن ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھرملتان،،تاجروں کے الیکشن خدمت کی بنیاد پر لڑ رہے ہیں: محمد اختر بٹ
ملتان : ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھرملتان میں الیکشن کے سلسلہ میں ینگ گروپ کے اعزاز میں تقریب ہوئی ، جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار محمد اختر بٹ نے کہا کہ تاجروں کے الیکشن خدمت کی بنیاد پر لڑ رہے ہیں ، ینگ گروپ تاجر دوست منشور اور پروگرام کے ساتھ الیکشن میں تاجروں کی حمایت سے کامیاب ہوگا ،ہمارا مقصد تاجروں کی خدمت کرنا ہے ، تعمیری سوچ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہیں ، 2 اپریل کو فتح ینگ گروپ اور پھول کے نشان کی ہوگی ، تاجر برادری کی فلاح وبہبود اور تجارت کے وسیع مواقع کی خاطر ینگ گروپ تاجروں کے کندھےسے کندھا ملا کر مسائل کے کو حل کرنے کوشش کرے گا ،انہوں نے کہا کہ اگرکوئی مخالفت کررہا ہے،تو کرتارہے ،ہم نے ہمیشہ تاجروں کی خدمت کی ہے جب تک زندگی ہے تاجروں کی خدمت جارہی رکھیں گے، الیکشن چند روز کا ہے ہم سب ایک ہیں الیکشن کے بعد ہم نے اکٹھے رہنا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم باتوں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ،ہم نے پوری مارکیٹ میں ٹف ٹائل کا کام کرایا ، خوبصور ت مساجد تعمیر کرائیں ،100کے وی کے فری ٹرانسفارمراور واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ، پارکنگ کے لئے جگہ کا حصول ،سیوریج ،صفائی کے انتظامات کرائے اور دوستوں کے مختلف محکموں سے کام اور ان کے مسائل کے حل کے لئےہمیشہ بھرپور کاوششیں کی اور آئندہ بھی خدمت کا سفر جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ لاکھوں روپے منتھلی کے حساب سے ٹیکس ادا کرتی ہے ، لیکن یہ ابھی بھی بے پناہ مسائل سے دوچار ہے، مارکیٹ میں گندگی کے انبار لگے ہیں،سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں، گٹر بند پڑے ہیں، بجلی کی تاریں بے ہنگم ہیںاور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ودیگر مسائل کی وجہ سے پوری مارکیٹ میں تشویش پائی جاتی ہے ، متعلقہ اداروں کو بار بار درخواست کرنے کےباوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی، ہم ضلعی انتظامیہ خصوصاً کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیںاور ہمارے جائز مسائل فوری حل کرائے جائیں،انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی ہی ہمارا منشور ہے ،یہ پینل کیمسٹ برادری کا حقیقی نمائندہ ہے اور آنیوالے دنوں میں منتخب ہوکریہ پینل کیمسٹ برادری کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا ،تقریب میں امیدوار سیکرٹری جنرل محمد سلمان ،سنیئرنائب صدر رانا طاہر،نائب صدر رانا طاہر،نائب صدر رانا روحیل،فنانس سیکرٹری اقبال عزیز،جوائنٹ سیکرٹری شہباز علوی،نشرواشاعت عامر طاہر،راؤ اصغر،بابر شہزاد قریشی،خواجہ سلمان صدیقی ،شیخ آزاد،محمدسلیم ، محمد اکمل بھٹہ ،حاجی سہیل ، مظہر اقبال،سعید پیرزادہ ، رؤف کھوکھر ،رانا مشکور ، عنصر نواز خان ، نعمان بٹ ،اظہر،شیخ عمر ، محمد صدیقی ، راجہ بٹ ، محبوب علی ، خواجہ نعمان ، عبدالرحمن ،رانا زاہد ، رانا طاہر ،رانا عامر ودیگرنے بھی خطاب کیا۔




































Visit Today : 460
Visit Yesterday : 581
This Month : 12692
This Year : 60528
Total Visit : 165516
Hits Today : 10479
Total Hits : 839276
Who's Online : 3




















