ملتان (صفدربخاری سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن پرملتان شہرکی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید سگنل سسٹم لگا دیا گیا۔ایم ڈی اے نے یہ  اہم قدم ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سگنل سسٹم  ملتان  شہر کی اہم شاہراہ خانیوال روڈ عید گاہ چوک پر نصب کیا ہے۔ملتان شہر میں پاکستان کا یہ پہلا جدید ٹریفک سگنل خانیوال روڈ عید گاہ چوک پر لگایا گیا ہے۔ 400 میٹر کی دوری سے نظر آنے والی سگنل لائٹس سے ڈرائیورز کو سگنل کے گرین یا ریڈ ہونے کا پتا چل سکے گا۔کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان اور سی ٹی او سردار موہارن کے ہمراہ سگنلز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید سگنل سسٹم سے ٹریفک کو منتظم رکھنےمیں مدد ملے گی اور حادثات میں بھی کمی آئے گی۔کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ایم ڈی اے کے اس اقدام کو سراہا اور ٹریفک منیجمنٹ میں بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے پروجیکٹ بارے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر عید گاہ چوک اور نواں شہر چوک پر جدید ٹریفک سگنل نصب کئے گئے ہیں۔ اوورسپیڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے خانیوال روڈ پر جدید ریڈار سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔