ملتان :  سانحہ ملتان میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کی مالی امداد اور علاج معالجہ کے لیئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے خصوصی احکامات قابل تحسین ہیں ضروری ہے کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت انضباطی کارروائی بھی کی جائے یہ اپیل حکومت سے عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے آج حامد پور انڈسٹریرل اسٹیٹ کے دورے کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا ایسے سانحات پر عموماً متاثرین کی اشک شوئی کر کے ذمہ داران کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بار بار سانحات رونما ہوتے رہتے ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ابھی سانحہ ملتان میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کی آہ و زاریاں اور غم میں لوگ مبتلا تھے کہ کوٹ چھٹہ ڈیرہ غازی خان میں ایل پی جی حادثہ رونما ہو گیا جس پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ریسکیو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے معاملہ کو سنمبھال لیا جس پر ڈی جی خان انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا وزیر اعلیٰ علاقے میں ہونے والے نقصانات کے منصفانہ جائزے کے لئے اعلیٰ سطح کمیشن مقرر کر کے تخمینہ لگا کر لوگوں کے نقصانات کے مطابق امداد دے تاکہ لوگ معمول کے مطابق زندگی گزارسکیں