ملتان (صفدربخاری سے) ایس ایچ او تھانہ پرانی کوتوالی مریم فیض نے کہا ہے کہ ڈکیتی و چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کے لئے چوبیس گھنٹے پولیس الرٹ ہے جواد عارف کی مال براآمدگی کے لئے میں نے اور میری ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا شہریوں کو چاہیئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ معاشرے سے سماج دشمن عناصر کی مکمل طور پر بیخ کنی کی جا سکے جبکہ حضوری باغ روڈ پرانی بکر منڈی محمدی محلہ کے رہائشی جواد عارف نے کہا کہ تھانہ پرانی کوتوالی کی ایس ایچ او مریم فیض کی کاوش سے دکان پر ہونے والی چوری کی مال برآمدگی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا پولیس پر بھرپور اعتماد بڑھا ہے جس کی وجہ سے ہم ایس ایچ او مریم فیض اور ان کی ٹیم کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ جو چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں کی داد رسی کر رہے ہیں جو وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آر پی او ملتان سی پی او ملتان کے مظلوم عوام دوست مشن کی تکمیل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں تاجروں اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ ملتان پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔