ملتان (صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ملک جاوید علی ڈوگر ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد ایڈووکیٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے صدر کنزیومر رائٹس فورم و ہیلپرزبزنس فورم ملک قسور عباس گرا ایڈووکیٹ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک، چیف آرگنائزر معظم وحید خواجہ، کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد احمد اور لیگل ایڈوائزر ملک اویس نانڈلہ ایڈوکیٹ نے کہا سول سوسائٹی اور تاجر برادری پروقار انتخابات میں تاریخی فتح کا خیرمقدم کرتی ہے اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے درپیش سنجیدہ مسائل کے حل اور محرومیوں کے ازالہ کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایک باوقار اور موثر پلیٹ فارم ہے امید کرتےہیں ڈسٹرکٹ بار وسیب کی آواز بنےگا اس دوران وفد نے نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری کا شاندار کامیابی پر گلدستے پیش کیے نو منتخب صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد ایڈووکیٹ نے کہا کالے کوٹ کے تقدس اور وقار کیلئے ہمیشہ ثابت قدم رہینگے اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے عوام بالخصوص محروم طبقوں کی بھرپور آواز بن کر فعال کردار ادا کرینگے۔