مشاعروں کا سلسلہ جاری رہے گا،گزشتہ 100 مشاعروں میں بے شمار شعرا کا اضافہ ہوا : پروفیسر ندیم
ملتان(صفدربخاری سے) بزم ندیم کے بانی و سرپرست اعلیٰ پروفیسر ندیم نے کہا ہے کہ مشاعروں کا سلسلہ جاری رہے گا گزشتہ 100 مشاعروں میں بے شمار شعرا کا اضافہ ہوا آج وہ بزم ندیم کے شکر گزار ہیں کہ ان کی بہترین اصلاح بھی ہوئی اور بہت کچھ ادب کے بارے میں معلوم ہوا ایسے مشاعروں میں نوجوان شاعروں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ان کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزمِ ندیم کے 101 ویں مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی مشاعرے کی صدارت راؤ اکبر نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی طفیل بلوچ اور مہمانِ اعزاز تانیہ عابدی تھیں نقابت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی نے ادا کیے انہوں نے بزمِ ندیم کے 101 ویں مشاعرے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ دوسری سینچری شعرا میں مزید اضافہ ہوگا بزمِ ندیم پورے پاکستان میں ایک مقام بنا چکی ہے شاعروں کی حوصلہ افزائی اور اصلاح کرنا اس کا طرہ امتیاز ہے شب معراج کے موقع پر یہ نعتیہ مشاعرہ بھی اپنی حیثیت رکھتا ہے جس میں نامور شاعروں نے شاعری کے ذریعے نبی کریم ﷺ سے محبت کا اظہار کیا اور سامعین سے داد وصول کی شاعروں میں انیس راج، مونس ہاشمی، عابد حسین عابد، سلیم کاشر مالوف کھاکھی، ملیحہ فرحت، حافظ محمد عامر قادری، حافظ صدر رضا نے اپنا اپنا کلام سنایا۔
(کیپشن)




































Visit Today : 460
Visit Yesterday : 581
This Month : 12692
This Year : 60528
Total Visit : 165516
Hits Today : 10477
Total Hits : 839274
Who's Online : 3




















