سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مارک اپ ریٹ میں کمی خوش آئند ہے: میاں راشد اقبال
ملتان : چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مارک اپ ریٹ میں کمی خوش آئند ہے،فیصلہ سے قرضے کی لاگت میں کمی،صنعتی ترقی کے فروغ اور ملک میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔ میاں راشد اقبال نے اس فیصلے کو کاروباری برادری کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں کمی سے پیداواریت میں اضافہ ہوگا اور معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔سٹیٹ بینک کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے حکومت اور مرکزی بینک سے اپیل کی کہ وہ معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اضافی اقدامات کریں کاروباری برادری نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل مشاورت کے ذریعہ معاشی مسائل کو مو ثر طریقہ سے حل کیا جائے انہوں نے اس فیصلے کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک درست سمت میں قدم قرار دیا۔انہوں نے تجارتی بینکوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شرح سود میں کمی کے فوائد کو کاروبار،خاص طور پر ایس ایم ایز اور نئے کاروباری منصوبوں تک منتقل کریں،جو معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں حامد پور کنورہ ملتان میں ایل پی جی باؤذر حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں راشد اقبال نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایل پی جی سے بھرے باؤذر کے پھٹنے سے چھ افراد کے جانی نقصان او ر متعدد کے زخمی ہونے کے افسوس ناک حادثے پر دل افسردہ ہے ،جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم و دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، ،انہوں نےوزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ جانی و مالی نقصان کے ازالے کےلئے متاثرہ خاندانوں کے لئے فوری امداد کا اعلان کریں ،انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی ، لواحقین کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10577
Total Hits : 839374
Who's Online : 3




















