انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں گیس سے بھرے باؤزر کے پھٹنے میں 6 سے زائد کی موت،،،حکومت اور ضلعی انتظامیہ ایل پی جی گیس کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنائے: کرامت علی شیخ
ملتان : ایم کیو ایم پاکستان کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں گیس سے بھرے باؤزر کے پھٹنے میں 6 سے زائد کی موت اورتین درجن سے زائد کے افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں گیس باؤزر دھماکے کوئی پہلا واقعہ نہیں اس قبل بھی شہر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے متعدد واقعات رونما اور قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں مگر ذمہ داران کیخلاف آج تک کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ سب کچھ زبانی کلامی باتوں تک محدود رہا ضلعی انتظامیہ ملتان بروقت اقدامات کو یقینی بنائے تو ایسے سانحات پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ صرف ایل پی جی کا مسئلہ نہیں بلکہ ملتان شہر بھر میں یہاں تک کہ گلی محلوں میں غیر قانونی تیل ایجنسیاں بنی ہوئی ہیں جن کی وجہ سے خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے غیر قانونی تیل ایجنسیوں کے خلاف بھی سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ایل پی جی گیس کی محفوظ ترسیل اور استعمال کو یقینی بنائے اور سانحہ میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزادی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت سانحہ میں جان بحق شہریوں کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کے گھروں کو بھی بنایا جائے جن کا سب کچھ تباہ ہو چکا ہے زخمیوں کو مکمل طور پر طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں بے یار و مددگار نہ چھوڑا جائے۔





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10534
Total Hits : 839331
Who's Online : 3




















