انتظامیہ کی غفلت سے بستی حامد پور کنورہ تباہی کا سبب، ذمہ دار کڑی سزا کے مستحق ہیں: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان(صفدربخاری سے) تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ ملتان کے نواحی علاقے بستی حامد پور کنورہ میں دلخراش واقعہ جس میں ٹینکر پھٹنے سے چھ قیمتی جانوں کا نقصان 30 افراد زخمی ہونے اور اس کے علاوہ بے زبان جانوروں کی ہلاکت اور کئی مکان گرنا انتہائی افسوسناک ہے،انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی چیک کریں کہ مقامی لوگوں کے بار بار تھانے اور انتظامیہ کو دہائیوں کے باوجود کوئی بھی کان دھرنے کو تیار نہیں تھا،اور آخر اس لاپرواہی کا المناک نتیجہ سامنے آگیا،انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے سانحہ کی وجہ سے غریب لوگوں کی جانیں علیحدہ گئیں اور مکانوں کی تباہی سے لاکھوں کا نقصان علیحدہ ہوا جس سے ان کی ذہنی اور معاشی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے،اور سانحہ کی صاف شفاف انکوائری کرا کر مزید ایسے حادثات سے بچا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزہ زار میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،اجلاس کے اختتام پر سانحہ حامد پور کنورہ میں وفات پانے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10578
Total Hits : 839376
Who's Online : 3




















