سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیر قیادت وفد کا ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کا دورہ
ملتان(صفدربخاری سے) سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیر قیادت وفد کا ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کا دورہ تفصیل کے مطابق سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیر قیادت کالج پرنسپلز کے وفد نے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کا دورہ کیا ۔ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفد کو یونیورسٹی میں جاری پروگرامز بارے بریفنگ دی ۔انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے شراکت داری اہم ہے ۔ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس جنوبی پنجاب میں معیاری تعلیم کیلئے کوشاں ہے ۔کیمپس میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی کی کاوشوں سے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے ۔ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔وفد میں اکرم سمرا،محمد شہزاد ،ڈاکٹر ظفر اقبال زاہد ،محمد شہزاد نذر،عبدالمنان ،فلک شیر ،جمعیل احمد ،عزیز فاطمہ ،طیبہ جمشید ،شازیہ جبیں ،کائنات امین ،انیلہ فلک ،شہزادہ نذر عباس ،مظفر عباس قریشی ،عبدالمامد سعیدی ،ضیاالرحمٰن ،خواجہ عزیر،امجد انصاری ،محمد شاہ نواز ،محبوب اشرف ،محمد نذیر،فرحان عطاودیگر شامل تھے




































Visit Today : 460
Visit Yesterday : 581
This Month : 12692
This Year : 60528
Total Visit : 165516
Hits Today : 10497
Total Hits : 839294
Who's Online : 3




















