تاجر ملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، تجاوزات اور شیڈ کی آ ڑ میں روزگار کے مواقع چھیننا افسوسناک عمل ہے: جمعیت علماء اسلام ملتان
ملتان : جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تجاوزات اور شیڈ کی آ ڑ میں روزگار کے مواقع چھیننا افسوسناک عمل ہے اسی لیے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ متاثرہ تاجر کو مالی امداد فراہم کرے جس کی تجاوزات آ پریشن کے دوران شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکانیں تباہ ہو کر رہ گئیں انہوں نے کہا کہ چھوٹی بڑی شاہراؤں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن اپنی جگہ لیکن مارکیٹس اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کا طریقہ کار بدلا جائے اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تجاوزات مسئلہ کو حل کیا جائے نہ کہ کسی کا روزگار چھین کر اس کا معاشی قتل کیا جائے جے یو ائی تاجر برادری اور چھوٹے دکانداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاجر برادری کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑا تو احتجاج کے لیے باہر نکلیں گے۔





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10573
Total Hits : 839370
Who's Online : 3




















