ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان میں شاہین گروپ کی جانب سے الیکشن کارنر میٹنگ کا انعقاد
ملتان: ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان میں شاہین گروپ نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں سابقہ صدر محمد رضوان خان، سرپرست محمد افتخار خان، شاہین گروپ کے موجودہ عہدیداران صدر محمد سلمان خان خوگانی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن، سینئر نائب صدر وحید بھٹہ، نائب صدر محمد ندیم نذیر، فنانس سیکرٹری ماجد گل، جوائنٹ سیکرٹری عمران قریشی نے معزز ممبران ہول سیل میڈیسن مارکیٹ ملتان سے خطاب کیا۔ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان کے سابقہ صدر محمد رضوان خان نے کہا کہ ہم او ر ہماری پوری ٹیم شاہین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ہمیں شاہین گروپ کے صدر محمد سلمان خان خوگانی اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن اور انکی پوری ٹیم پر مکمل اعتماد ہے کہ یہ کیمسٹ کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کاوشیں جاری و ساری رکھیں گے۔ ہم بھی انہیں یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم بھی ہروقت اور ہر طرح انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان کے سرپرست محمد افتخار خان نے کہا کہ محمد سلمان خان اور شیخ فیصل رحمن کا اس دفعہ الیکشن میں اترنا گویا کہ سابقہ دور جس میں رضوان خان اور شیخ محمد اکرام شہزاد مرحوم کی یاد تازہ کردی ہے۔ اور یہ دونوں بلکل اپنے بزرگوں کی کاپی ہیں اور اسی جوش و جذبہ سے کیمسٹ حضرات کی خدمت کررہے ہیں اور متواتر خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ خطاب کرتے ہوئے صدر محمد سلمان خان خوگانی نے کہا کہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان کے مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ہم اپنے کیمسٹ بھائیوں پر آنے والی پریشانیوں کے سامنے سیسہ پگلائی دیوار بن جائینگے اور کسی قسم کی انتقامی کاروائی کی بھینٹ نہیں چڑہنے دینگے۔ اللہ عزوجل نے ان شآء اللہ ہمیں کامیاب کیا تو ہم سب سے پہلے مارکیٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائینگے۔ نئی سیورج لائنز اور کارپٹ روڈ یہ ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کیلئے نئے ٹرانسفارمر اور ان انٹررپٹڈ لائنز بچھائی جائینگی تاکہ وولٹیج کے مسائل اور لوڈ شیڈنگ سے مکمل طور پر جان چھٹ سکے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن نے کہا کہ ہم اپنی کیمسٹ برادری کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے درپیش مسئل کے حل کیلئے مستقل ایک لیگل ایڈووائزر اور اسکی ٹیم مارکیٹ میں مقرر کرینگے تاکہ تاجرووں کو کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ ملتان میں ڈسٹریبیوٹررز اور سب ڈسٹریبیوٹراپووائنٹ کئے جائینگے تاکہ کسی بھی کیمسٹ کو ورنٹیز کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔اگر کسی تاجر کا ٹرانسپورٹ پر مال چوری، گم یا ٹوٹ جائے تو اسکو اسکا کلیم نہیں ملتا۔ ان شآء اللہ عزوجل ہم دو دن کے اندر اسکو اسی رقم لیکر دینگے۔ مختلف بینکوں سے بات ہوچکی ہے جو کہ جلد مارکیٹ میں پیسے نکالنے اور پیسے جمع کرنے کی مشینیں ATMاور CDM مارکیٹ میں لگا دینگی جس سے تاجروں کی محنت و مشقت سے کمایا ہو مال چوری چکاری سے محفوظ رہے گا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر وحید بھٹہ، نائب صدر محمد ندیم نذیر، فنانس سیکرٹری ماجد گل،جوائنٹ سیکرٹری عمران قریشی،سرپرست اعلی شیخ محمد نعیم،محمد حسین سندھو، پروفیسرپیر محمد شفیق اللہ البدری، محمد مسعود بشیر، محمد مدثر محمود ودیگر نے اظہا خیال کررہے ہیں





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10562
Total Hits : 839359
Who's Online : 3




















