ملتان: ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھرملتان میں الیکشن کے سلسلہ میں ینگ گروپ کے اعزاز میں تقریب ہوئی ، جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار محمد اختر بٹ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی مارکیٹ بے پناہ مسائل سے دوچار ہے، مارکیٹ میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں،سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں، گٹر بند پڑے ہیں، بجلی کی تاریں بے ہنگم ہیںاور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ودیگر مسائل کی وجہ سے پوری مارکیٹ میں تشویش پائی جاتی ہے ، متعلقہ اداروں کو بار بار درخواست کرنے کےباوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی، ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مسائل حل کرنے کی توجہ مرکوز کی جائے،انہوں نے کہا کہ اس حوالےسے کمشنر ملتان کوبھی درخواست دی گئی ،جو انہوں نے سی او میونسپل کارپوریشن کو مارک کی ،لیکن تاحال عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ لاکھوں روپے منتھلی کے حساب سے ٹیکس ادا کرتی ہے ، لیکن یہ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے،تاجروں کا یہاں کاروبار کرنا مشکل ہوکر رہ گیا ہے ،ہم کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور مارکیٹ کے دیرینہ مسائل کو فوری حل کرایا جائے،بصورت دیگراحتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اورہم اپنا حق لینا جانتے ہیں ،محمداختر بٹ نے اپنی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میڈیسن شعبے سے وابستہ تاجروں کے مسائل حل کرانے کے لئے ہرممکن کوششیں کیں ، ہم باتوں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ،ہم نے پوری مارکیٹ میں ٹف ٹائل کا کام کرایا ، خوبصور ت مساجد دوستوں کے تعاون سے تعمیر کرائیں ،100کے وی کے فری ٹرانسفارمراور واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ، پارکنگ کے لئے جگہ کا حصول ،سیوریج ،صفائی کے انتظامات کرائے اور دوستوں کے مختلف محکموں سے کام اور ان کے مسائل کے حل کے لئےہمیشہ بھرپور کاوششیں کیں،ہماری کارکردگی ہی ہمارا منشور ہے ،یہ پینل کیمسٹ برادری کا حقیقی نمائندہ ہے اور آنیوالے دنوں میں منتخب ہوکریہ پینل کیمسٹ برادری کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا ، محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ مسائل ہوں، یا فارما کمپنیوں یا ڈسٹری بیوٹرز حضرات سے مسائل ہوں ان کو حل کروانے کی ہمیشہ کی طرح بھرپور کوشش کی جائے گی،انہوں نے تاجر برادری سے درخواست کی کہ وہ 2فروری کو پھول کے نشان پر مہر لگا کرینگ گروپ کو کامیاب کرائیں ،تاکہ ہمیں اپنی ٹریڈ کی مذید خدمت کا موقع مل سکے ،تقریب میں امیدوار سیکرٹری جنرل محمد سلمان ،سنیئرنائب صدر رانا طاہر،نائب صدر رانا طاہر،نائب صدر رانا روحیل،فنانس سیکرٹری اقبال عزیز،جوائنٹ سیکرٹری شہباز علوی،نشرواشاعت عامر طاہر،راؤ اصغر،بابر شہزاد قریشی،خواجہ سلمان صدیقی ،شیخ آزاد،محمدسلیم ، محمد اکمل بھٹہ ،حاجی سہیل ، مظہر اقبال،سعید پیرزادہ ، رؤف کھوکھر ،رانا مشکور ، عنصر نواز خان ، نعمان بٹ ،اظہر،شیخ عمر ، محمد صدیقی ، راجہ بٹ ، محبوب علی ، خواجہ نعمان ، عبدالرحمن ،رانا زاہد ، رانا طاہر ،رانا عامر ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔