ملتان(صفدربخاری سے) حامد پور کنورہ ملتان میں ایل پی جی باؤذر حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیداحمد مجتبیٰ گیلانی اور ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی رضوان احمد ہانس نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایل پی جی سے بھرے باؤذر کے پھٹنے سے چھ افراد کے جانی نقصان او ر متعدد کے زخمی ہونے کے افسوس ناک حادثے پر دل افسردہ ہے ،جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم و دکھ میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطہ میں ہیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں ،انہوں نے اس المناک حادثہ کے حقائق سامنے لائیں گے اور اس غفلت میں ملوث افراد سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف کارروائی کے دوران کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایل پی جی سے متعلق ایس او پیز کو تیار کرایا جائے گا اور ان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ، تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی سانحہ کی روک تھام ممکن ہوسکے ،انہوں نےوزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ جانی و مالی نقصان کے ازالے کےلئے متاثرہ خاندانوں کے لئے فوری امداد کا اعلان کریں ،انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی ، لواحقین کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔