لائنزم تحریک کے پیلٹ فارم سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15لاکھ سے زائد ممبران اپنی رفاہی خدمات کا لو ہا منوا رہے ہیں:عاطف منیر
ملتان: ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹر نیشنل پا کستان عاطف منیر نے کہا ہے کہ لائنزم تحریک کے پیلٹ فارم سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15لاکھ سے زا ئد ممبران لائنز فیملیز کے طور پر اپنی رفاہی خدمات اور تعمیری سر گر میوں کا لو ہا منوا رہے ہیں لائنز فیملی ممبرز کی طرح مفاد عا مہ کے لیے ہمہ تن گوش بغیر کسی تعصب، رنگ نسل و برداری ازم سے بالا تر ہو کر کمیونٹی کو فروغ تعلیم، پائیدار صحت،سماجی آہنگی، غرت کے خاتمے،جہالت سے پاک خوشحال پاکستان کے لیے مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی سا لانہ آفیشل وزٹیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اُنھوں نے مزید کہا معاشرے میں سماجی تبدیلی اور حقیقی ترقی کے لیے ملتان کریسنٹ لائنز کلب ایک انسٹیٹیوٹ کا درجہ رکھتی ہیں ان کے پر اجیکٹس،سرگرمیاں اور انتظامی معاملات بین الااقوامی معیار کے مطابق ہیں اور قابل صد تحسین ہیں اس کلب کے ممبران جو کسی صلہ، ستائش سے با لا تر ہو کر دکھی انسا نیت کی بے لوث خد مت کر رہے ہیں۔تقریب سے فرسٹ وائس ڈسٹر کٹ گو رنر ڈاکٹر نثار احمد چو ہدری نے کہا سماجی خد مت ایک عظیم نیکی ہے سماجی خدمت کے فروغ کے لیے افراد اور اداروں کو اجتما عی سطح پر معاونت سے معاشرے کی بہبود ترقی کے لیے جدجہد کرنا ہو گی۔ اس موقع پر صدرمحمد زاہد شیخ نے کہا ہے کہ ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے مختلف پراجیکٹس فری دینٹل کیمپ،پلاسٹک سرجری کیمپ،شجرکاری،محمدی دستر خواں،تعلیم،سپیشل افراد،آئی کیمپ شامل شہر اور شہریوں کے فلاح وبہبودکے لیے جاری ہیں حکومتی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی طرف سے ملتان ریلوے ہسپتال میں آنکھوں کے مرض سفید موتیا میں مبتلا افراد کے لیے فری آئی کیمپ31 جنوری سے 2 فروری تک لگایا جا ئے گا جس میں مریضوں تمام تر طبی سہو لیات مفت فراہم کی جا ئیں۔وزٹیشن کی تقریب میں سیکرٹری محمد زمان خان اعوان،لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان میں سابق سر برامحمد افضل سپرا، وزٹیشن کے چیئر مین فرخ عمر چوہدری،سابق ڈسٹر کٹ گورنرمیاں جاوید اقبال،زون چیئرپرسن مکس بی چوہدری الطاف شاہد،عبدالمحسن شاھین، نجم السلام، چوہدری ذولفقارعلی، پروفیسر اعظم حسین، پروفیسرحمید رضا صدیقی،ڈاکٹر باسط رمضان،حاجی عمر بھٹہ، شہزاد انور شیخ، فہیم ستار شیخ،سعید اللہ خان،الیاس انور شیخ،چوہدری عبد الوحید، حاجی سلیم، رانا اسلم،محمد عثمان،سہیل عمران صدیقی، جام اعجاز حسین،احمد چغتائی،پروفیسر امجد رامے، شکیل بخاری،امجد شاہ،اشفاق احمد، افتخار قادری،آصف نیازی، ڈاکٹر رانا ذولفقار علی،یاسر ارشاد دیوان، راؤ جمشید،ودیگر ممبران نے شرکت۔




































Visit Today : 460
Visit Yesterday : 581
This Month : 12692
This Year : 60528
Total Visit : 165516
Hits Today : 10483
Total Hits : 839280
Who's Online : 3




















