وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی شفاف تعلیمی پالیسی کے تحت میرٹ پر اعلی تعلیم یافتہ تجربہ کار افیسرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے: ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ
ملتان(صفدربخاری سے) ضلع ملتان میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ای او سیکنڈری، ڈی ای اوز ایلیمنٹری اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے چارج سنبھالنےپرسی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی شفاف تعلیمی پالیسی کے تحت میرٹ پر اعلی تعلیم یافتہ تجربہ کار افیسرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ باصلاحیت اور میرٹ پر تعینات ہونے والے افیسرز تعلیمی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انشاءاللہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نزیر وٹو کی رہنمائی اور قیادت میں ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے ۔ ضلع ملتان میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز سکینڈری ملتان منور کمال، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان ثقلین کریم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری ملتان میاں خالد عالم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری (زنانہ) نزہت پروین، ڈپٹی ڈی ای او (زنانہ) تحصیل سٹی ملتان عفت مسعود، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان ساجدہ حسین، ڈپٹی ڈی ای او (زنانہ) تحصیل شجاع اباد اقرا اسلم، ڈپٹی ڈی ای او جلال پور مس فہمیدہ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان فاروق اکبر خان لغاری، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان شاہ محمد ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل شجاع اباد رانا محمد جاوید، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل جلال پور پیروالہ جعفر علی جبکہ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان ڈاکٹر عالیہ نکہت کو ڈپٹی ڈی ای او تحصیل کبیر والا تعینات کیا گیا ہے ۔سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزیدکہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کریں گے اور ان کی عزت و وقار میں اضافہ کریں گے-





































Visit Today : 461
Visit Yesterday : 581
This Month : 12693
This Year : 60529
Total Visit : 165517
Hits Today : 10567
Total Hits : 839364
Who's Online : 3




















