ملتان: سماجی تنظیم سیوا ڈویلپمنٹ ٹرسٹ سندھ کے تعاون جبکہ سی پی ڈی آئی اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے ملتان میں نوجوانوں کے لیے ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن “پنجاب رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013” کے تحت نوجوانوں کو معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ اس تربیتی سیشن کا مقصد نوجوانوں کو آر ٹی آئی چیمپیئنز کے طور پر تربیت دینا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونٹیز میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کر سکیں۔ تقریب میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ شرکاء نے آر ٹی آئی ایکٹ سے متعلق نہ صرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ اس پر سوالات بھی کیے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ مینیجر غلام یسین نے کہا کہ یہ سیشن شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حنیف لال نے کہا، “ہم ملتان کے نوجوانوں کو اس مشن کا حصہ بنا کر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ آگاہی مہم مستقبل میں ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔