ملتان :  شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاجزادی بختاور بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی دفتر نواں شہر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائزر سلیم شہزاد نے کی تقریب میں پارٹی رہنما وقاص،اسلم،حق نواز بھٹی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر سلیم شہزاد نےکہا کہ مظلوم خواتین کے حقوق کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاجزادی بختاور بھٹو زرداری کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ہم بختاور بھٹو زرداری کی عمر درازی کے لیے دعا گو ہیں اور پارٹی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشاءاللہ انے والے دنوں میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے قوم کی نگاہیں اج بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں پڑھے لکھے نوجوان سیاستدان پر ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر وطن عزیز پاکستان میں ملکی معیشت کے استحکام امن و امان کے قیام بے مہنگائی اور روزگاری کے خاتمے سمیت دیگر بحرانوں سے نجات کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت کی عمر درازی سلامتی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔