خیبر:  سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 4 خوارج ہلاک کردیئے۔ نجی ٹی وی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ آپریشن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔