ملتان میں سید اصغر بخاری ایکس لیگل آفیسر نیشنل سیونگز کی جانب سےسالانہ دستر خوان مولا علی کا پر تکلف اہتمام
ملتان (صفدربخاری سے) سید اصغر بخاری ایکس لیگل آفیسر نیشنل سیونگز کی طرف سے دی گئی سالانہ تقریب دستر خوان مولا علی ایک مقامی ہوٹل منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک شکیل لابر تھے اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرمانِ رسول ہے جس جس کا میں مولا اُس اُس کا علی مولا اور مولا علی کی صفات بیان کیں خدا کی حقیقت کو جاننا ہو تو وہ مولا علی کو دیکھے علی قرآن مجسم ہیں۔ اور کہا کہ میں سید اصغر بخاری کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ ہر سال اتنی با برکت محفل دستر خوان مولا علی کا پر تکلف اہتمام کرتے ہیں اور بلا تقریف سب کو بلا کر مولا علی کا لنگر با عزت طریقے سے کھلاتے ہیں۔ اللہ پاک انکی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔تقریب کے مہمانان اعزازاں سید مصطفی زیدی (منتظم اعلیٰ ساہبان زہرہ سبزہ زار)سید خضر عباس نقوی (متولی امام بارگاہ جا گیر علی اکبر چک نمبر 5 تحصیل و ضلع مظفر گڑھ)رانا محمد اسلم،سید تہذیب الحسن بخاری (ریٹائرڈ آفیسر PIA)ڈاکٹر سید شرافت علی (ڈپٹی ڈائر یکٹر انٹیلی جینس FBR ملتان)علامہ احسان رضی (خطیب مرکزی مسجد حیدری و امام بارگاہ گلگشت کالونی ملتان) تھے تمام مہمانان اعزازی نے اپنے خطابات میں مولا علی کی زندگی اور صفات میں روشنی ڈالی ۔ تقریب سے علامہ احسان رضی نے (خطیب مرکزی مسجد حیدرید و امام بارگاہ گلگشت کالونی ملتان) نے کہا کہ خدا کی حقیقت کو جاننا ہوتو وہ مولا علی کو دیکھے علی قرآن مجسم ہیں اور مولا علی کی بے شمار صفات پر روشنی ڈالی۔تقریب کے میزبان سید اصغر بخاری (ایکس لیگل آفیسر نیشنل سیونگز ملتان) نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں گزشتہ 13 سال سے امیر کائینات مولا علی شیر خدا، داماد مصطفی، شوہر خاتون جنت، والد گرامی نو جوانان سرداران جنت حسنین کریمین مولا حسن و حسین، یتیموں کے سہارہ، بے کسوں کے والی نجف کا دستر خوان مولا علی علیہ السلام ماہ رجب المرجب میں منعقد کیا ہے میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔ میرے نواسے سید ممنون حسین، سید علی اوسجا اور میرے پوتے سید حمائل اصغر، سید محمد عین اس بابرکت محفل میں شریک ہیں اور میرے نواسوں میں سید ممنون حسین سید علی اوسجانے مولا علی کی شان میں تقریر کی اور میں اتنا خوش نصیب ہوں کہ میں گزشتہ ہفتہ مولا علی کی درگاہ نجف اشرف و کربلائے معلی عراق سے واپس آیا ہوں۔ میری دُعا ہے کہ اللہ میرے بچوں کو صدقہ مولا علی کی ایسی بابرکت تقریبات کرنے کی توفیق عطاء فرمائے (آمین)۔






































Visit Today : 38
Visit Yesterday : 485
This Month : 12755
This Year : 60591
Total Visit : 165579
Hits Today : 195
Total Hits : 840336
Who's Online : 5




















